پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’چھوٹے مسئلوں میں نہیں پڑوں گا‘‘ مجھے سانپ کاٹتا تھا کہتا تھا یہ کہہ دیا وہ کہہ دیا ،ایک سال کیلئے کوشش کی ہے کہ ۔۔۔چیف جسٹس دوران سماعت کیا کچھ کہہ گئے

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں نے اپنے اندر سے سانپ مار دیا ہے بہت مسئلے حل ہوئے ہیں، سانپ کاٹتا تھا کہتا تھا یہ کہہ دیا وہ کہہ دیا ایک سال کے لیے کوشش کی ہے اس سانپ کو نکال دیا ۔ جمعرات کے روز میڈیا کمیشن کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیس

کی مزید سماعت پیر کو کر لیں گے ابھی یہ بتائیں ترمیم کیا تجویز کی ہے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پیمرا کا سیکشن 5 آڑٹیکل 19 سے مطابق رکھیں گے سینئر صحافی حامد میر نے عدالت کو بتایا کہ کل حکومت کو بتا دیا تھا میری کسی سے لڑائی نہیں ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ سمجھتے ہیں کہ عدلیہ کی لڑائی ہے تو حامد میر نے کہاآپ کی تو بالکل لڑائی ہو ہی نہیں سکتی ہے پر چیف جسٹس نے کہاآپ حکومت کو صرف اپنابتا رہے ہیں ابصار عالم نے عدالت کو بتایا کہ چھبیس چینلز میں سے چھ اینکر کا ایشو ہے جھگڑا ہمیشہ کوڈ آف کنڈکٹ پر ہوتا ہے کہا گیا ابصار عالم نے کالے قوانین کا مسودہ کمیٹیوں کو دیا اینکرز کو 30سال کی سزا تجویز کی، کیا میری کوئی عزت نہیں ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم کیا کہہ سکتے ہیں آپکی برادری نے کیا خود بات کریں، چھوٹے مسئلوں میں نہیں پڑیں گے یں نے اپنے اندر سے سانپ مار دیا بہت مسئلہ حل ہوے سانپ کاٹتا تھا کہتا تھا یہ کہہ دیا وہ کہہ دیاایک سال کے لیے کوشش کی ہے اس سانپ کو نکال دیابعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…