جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سلمان خان گرفتار،جیل منتقل

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جودھپور(آن لائن)بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کی عدالت نے بولی وڈ اداکار سلمان خان کو نایاب ہرن کے شکار کے کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5سال قید اور 10ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،کیس کے غیر قانونی شکار کے 20 سال پرانے کیس میں سلمان خان کے علاوہ سیف علی خان، تبو، سونالی باندرے اور نیلم کے نام بھی شامل تھے،سلمان خان پر دو نایاب ہرن کے شکار کا الزام تھا جبکہ عدالت نے باقی اداکاروں کو اس کیس سے بری کردیا۔

جمعرات کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کے موکل کو تین برس سے کم کی سزا دی جائے۔جسکا مقصد یہ تھا کہ تین برس سے کم سزا پر سلمان خان کو فوراً ضمانت مل سکتی ہے لیکن تین برس سے زیادہ کی سزا ہونے پر انہیں ضمانت کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکانا پڑے گا۔جبکہ سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ سلمان خان نے نایاب ہرنوں کا شکار کیا ہے اس لیے انہیں6 برس کی سزا دی جائے۔سلمان خان دبئی میں اپنی فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے جس کے بعد وہ اس کیس کے سلسلے میں جودھپور پہنچے۔اس دوران عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ شائقین اور میڈیا نمائندوں کا بڑا ہجوم بھی وہاں موجود رہا۔اداکار پر مزید الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے یہ شکار اپنے غیر قانونی اسلحہ سے کیا تھا۔یہ سیشن نایاب نسل کے تمام جانوروں سمیت کالے نسل کے ہرن کے تحفظ سے متعلق ہے۔سلمان کو دو مرتبہ 1998 اور 2007 میں اس مقدمہ کی وجہ سے جودھ پور جیل بھی جانا پڑا۔سلمان خان پر اس سے قبل 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس میں قتل، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے، املاک کو نقصان پہنچانے اور نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے سمیت آٹھ الزمات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سلمان خان، سیف علی خان، تبو، نیلم اور شنیت سنگھ نامی شخص کیخلاف 2 اکتوبر 1998 میں ضلع جودھپور کے تھانہ لونی کے علاقے میں کالے رنگ کے نایاب ہرن کا غیر قانونی شکار کرنے کا الزام تھا۔ان تمام اداکاروں پر 20 سال قبل ہی کانکانی نامی گاؤں کے رہائشی افراد کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش کی گئی تھی۔کیس کی سماعت گزشتہ 20 سال سے جاری تھی، جس پر عدالت نے درجنوں سماعتیں کیں۔19 برس پرانے

اس مقدمے کا فیصلہ گزشتہ ماہ 28 مارچ کو محفوظ کیا گیا تھا۔سلمان خان پر نایاب نسل کے کالے ہرن کا شکار کرنے کا کیس ’انڈین وائلڈ لائف ایکٹ کے سکیشن 1‘ کے تحت درج کیا گیا تھا۔اداکار پرالزام تھا کہ 1998 میں انہوں نے راجستھان میں فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ کی شوٹنگ کے دوران نایاب کالے ہرن کا شکار کیا جہاں جانوروں کا شکار کرنا غیر قانونی تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فیصلہ آنے کے بعد سلمان خان کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…