اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف وکیل نعیم بخاری نے چیف جسٹس سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگ لی،سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز چیف جسٹس سے متعلق ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں، ٹی وی پر اپنے ریمارکس کی وضاحت بھی کردی تھی، پہلے بھی میری گفتگو میڈیا میں موضوع بحث بنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کیس وکیل نہیں موکل ہارتا ہے یہ جملہ بھی میڈیا کی زینت بنا جب کہ خود کو اسٹپنی وکیل کہنا
بھی میڈیا نے ہائی لائٹ کیا لہذا کل کی تصویر والی گفتگو پر عدالت سے معافی چاہتا ہوں۔خیال رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران کراچی گئے تھے او رکراچی سے واپس اسلام آباد روانگی کے وقت خواتین فضائی میزبانوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے ہمراہ تصاویر بنوائی تھیں جس پر تحریک انصاف کے رہنما اور پاناما کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے اس تصویر پر اعتراض کیا تھا۔