منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سی پیک پر کام کرنیوالے چینی انجینئرز نے پولیس کی پھینٹی لگا دی ،بات صرف یہی تک نہیں رہی بلکہ چینیوں نے ایسا کام کر ڈالا کہ پاکستانی پولیس اپنے ہی ملک میں بے بس ہو کر رہ گئی

datetime 4  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کبیروالا، خانیوال(سی پی پی) سی پیک پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کا پولیس سے جھگڑا، نوبت ہاتھ پائی تک جاپہنچی۔نجی ٹی وی کے مطابق کبیروالا میں سی پیک میں شامل ایم فور موٹروے نور پورسائٹ پر پولیس اور چینی باشندوں میں جھگڑا ہوگیا۔ چینی شہریوں نے بغیر سیکورٹی کیمپ سے باہر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے ان کی حفاظت کے پہلو سے انہیں روکا۔ اس پر چینی باشندے برہم ہوگئے۔اس دوران غیر ملکیوں اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوئی۔ پراجیکٹ انجینئر

ڈینی نے پولیس اسکواڈ کے انچارج لطیف کو کرسی اٹھا کر ماردی جب کہ ایک چینی باشندہ پولیس موبائل پر چڑھ کر کھڑا ہوگیا۔ چینی ملازمین نے پولیس کیمپ کی بجلی بھی کاٹ دی۔پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے چینی شہریوں کو کیمپ میں بند کرکے باہر سے تالے لگادیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کبیروالہ اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے اور بات چیت کرکے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم چینی ملازمین نے مذاکرات سے انکار کردیا،حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…