پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاک فوج کے تین جرنیلوں سمیت متعدد اہم شخصیات کے خلاف گھیرا تنگ، نیب نے اب تک کی سب سے بڑی کارروائی شروع کردی، دھماکہ خیز فیصلے

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 3 سابق جرنیلوں کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔نیب نے سابق چیئرمین ریلوے لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) سعیدالظفر، میجر جنرل (ر) حامد حسن بٹ اور ریلوے کے دیگر سابق عہدیداران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت میں دائر کیے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین ریلوے اور افسران پر 2001ء میں ریلوے گالف کلب لاہور کی لیز غیر قانونی طور پر دینے کا الزام ہے۔

اس ریفرنس کے مطابق سابق افسران کے اس عمل سے قومی خزانے کو 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔سابق جنرل منیجر آپریشنز پاکستان ریلویز اقبال صمد خان، سابق ممبر فنانس پاکستان ریلوے خورشید احمد خان، ڈائریکٹوریٹ آف پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز بریگیڈیئر (ر) اختر علی بیگ، رائل پام گالف کلب کے سپانسرز رمضان شیخ، پرویز قریشی اور دیگر شامل ہیں، 2001ء میں پاکستان ریلوے نے لاہور میں نہر کنارے قائم گالف کلب کو 33 سال کیلئے لیز پر دینے کی پیشکش کی تھی جس پر میکس کارپس پرائیویٹ لمیٹڈ سمیت متعدد فرموں نے پیشکشیں جمع کرائیں، بولی کے دوران لیز کے عرصہ کو غیر قانونی طور پر 33 سال سے بڑھا کر 49سال کر دیا گیا جبکہ ریلوے آفیسر کالونی کو منہدم کرکے غیر قانونی طریقہ سے پیش کی گئی اراضی کو بھی 103 ایکڑ سے بڑھا کر 140 ایکڑ کر دیا گیا، نیب کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے 2001ء میں 140 ایکڑ پر مشتمل گالف کلب لاہور کو غیر قانونی طور پر 49 سال کی لیز پر کمرشل مقاصد کیلئے مین لینڈ حسنین پاکستان لمیٹڈ کو دیا جس سے قومی خزانہ کو 2 ارب 20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کے اہم اجلاس میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔ میئر اسلام آباد

اور چیئرمین سی ڈی اے پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ارب 90 کروڑ روپے مالیت کے سیٹیزن کلب کو غیر قانونی طور پر میٹرو پولیٹن کلب میں تبدیل کیا اور پھر اسی کلب کو نجی فرم کے سپرد کر دیا۔نیب کی جانب سے جاری غیر معمولی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ احتساب کی اصل کہانی تو اب شروع ہوئی ہے، جبکہ کرپشن میں ملوث ہر کردار کو بلاتفریق بینقاب کیا جائے گا۔ ناقدین کے جواب میں نیب کا کہنا تھا کہ اس کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، انتخابات میں دھاندلی کے الزامات نیب کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوشش ہے جو نیب کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ نیب نے واضح کیا کہ انتخابات میں کامیابی اور عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ناقدین متبادل طریقہ کار کا انتخاب کریں، بیورو اپنا کام قانون کے مطابق کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…