اسلام آباد(آئی این پی) اقوامِ متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی دہشتگرد قرار د یتے ہوئے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یو این مشن کی نمائندوں تنظیموں کو جانے کی اجازت دی جائے تاکہ بھارت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے آسکے۔ تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گزشتہ روزسانحہ پلوامہ اور شوپیاں میں بھارتی فوج کی درندگی،سرچ آپریشن کے دوران 20 سے زائد افراد کی شہادت جبکہ
غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے والوں پر فائرنگ کے سلسلے میں 20 سے زائد افراد شہید ہوگئے جبکہ 24گھنٹوں میں دو سو سے زائد افراد زخمی، بھارت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے، بھارتی فوج نے شوپیاں میں ایک درجن سے زائد مقامات کو آگ لگا کر اپنی دہشتگردی کا ثبوت پیش کر دیا ہے، اقوامِ متحدہ بھارتی حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر عالمی عدالت میں مقدمہ درج کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا۔