پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اسرائیل کی حمایت میں کھل کرسامنے آگئے،ہمارے مفادات مشترکہ ہیں اور ۔۔! ایسا اعلان کردیا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہردوڑ گئی

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں تاہم اسرائیل کو بھی اپنی سرزمین کا حق حاصل ہے، سعودی عرب اور اسرائیل کے مفادات اور ترجیحات مشترکہ، دونوں کے درمیان سفارتی تعلقات فی الحال استوار نہیں ہوئے، سعودی ولی عہد کے بیان میں سعودی پالیسی میں جوہری تبدیلی کا عندیہ، امریکی اخبار سے گفتگو میں فلسطین کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے اسرائیل کو بھی حلیف قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ایک امریکی اخبار دی اٹلانٹک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایک پْر امن ریاست میں رہیں اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو اپنی اپنی زمین کا حق حاصل ہے اور دونوں ایک پْر امن ریاست میں رہنے کا حق رکھتے ہیں، سعودی عرب خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے تاہم اسرائیل کو بھی اپنی سرزمین کا حق حاصل ہے۔سعودی ولی عہد نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی تو تردید کی تاہم اسرائیل کو حلیف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان فی الحال کوئی سفارتی تعلقات استوار نہیں ہیں لیکن گزشتہ چند برسوں سے ہمارے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے، ہماری ترجیح مفادات مشترکہ ہیں جیسا کہ دونوں ممالک کی نظر میں ایران دشمن اور امریکہ اہم اتحادی ملک ہے جب کہ دونوں ممالک کو مسلح اسلامی شدت پسندی سے بھی خطرہ لاحق ہے تاہم ہمیں نارمل تعلقات اور سب کے لیے استحکام کے لیے ایک امن معاہدے کو یقینی بنانا ہوگا۔ تخت پر براجمان ہونے کے بعد مکہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے سعودی عرب میں تبدیلیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں انقلابی اقدامات کیذریعے قدامت پسندی کے بجائے جدیدیت کو فوقیت دی ہے جس کے تحت کئی اہم پروجیکٹس پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے سعودی عرب کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…