خواتین وحضرات ۔۔مقبوضہ کشمیر میں بے (گناہ) کشمیریوں کی ہلاکت 20 کے ہندسے تک پہنچ چکی ہے‘ 100 سے زائد لوگ زخمی ہیں‘ انڈین آرمی نے سرچ آپریشن کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کے قتل کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے‘ آرمی کے جوان کسی بھی گھر کا دروازہ (کھلواتے) ہیں اور گھر میں موجود نوجوان کو گولی مار دیتے ہیں‘ یہ سلسلہ ضلع انت ناگ اور شوپیاں سے شروع ہوا اور یہ سری نگر تک پہنچ گیا‘ انڈین آرمی جنازوں پر بھی اندھا دھند فائرنگ اور پیلٹ
گنزکا استعمال کر رہی ہے‘ حریت لیڈروں کی درخواست پر پوری وادی میں دو دن سے ہڑتال جاری ہے‘ سکول اور کالجز بھی بند ہیں اور امتحانات بھی (ملتوی) ہو چکے ہیں‘ پاکستان ۔۔اس بھارتی جارحیت پر بھرپور احتجاج کر رہا ہے ۔۔لیکن یہ احتجاج جب تک پوری دنیا میں نہیں ہوگا انڈیا (اس) وقت تک یہ کارروائیاں بند نہیں کرے گا‘ میری دنیا بھر میں (موجود) پاکستانیوں سے درخواست ہے آپ دنیا کو کشمیریوں سے ہونے والے سلوک کے بارے میں اطلاع دیں‘ آپ پمفلٹ بنا کر تقسیم کریں‘ آپ انڈین سفارت خانوں کے سامنے دھرنے دیں اور آپ میڈیا میں آواز (بلند) کریں‘ آپ کی آواز اتنی بلند ہونی چاہیے کہ انڈیا کے ظالم کان پھٹ جائیں اور یہ ۔۔اس کے بعد کسی کشمیری کی طرف آنکھ (اٹھا) کر نہ دیکھ سکے۔
ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں ،میاں نواز شریف نے کل سوات میں شاندار اور کامیاب جلسہ کیا‘ ۔۔اس جلسے میں ان کے الفاظ بتاتے ہیں کہ میاں نواز شریف کو یقین ہو چکا ہے یہ 2018ء کے الیکشن جیل سے لڑیں گے ۔۔لیکن سوال یہ ہے‘ کیا یہ جیل میں رہ کر یہ الیکشن جیت بھی جائیں گے‘
یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا‘ میاں نواز شریف نے آج نیب پر الزام لگایا (الیکشن ہرانے کیلئے) نیب کے ترجمان نے یہ الزام مسترد کر دیا‘ ترجمان کے مطابق انتخابات میں دھاندلی کے الزامات نیب کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوشش ہے‘ نیب کو اپنا کام قانون کے مطابق کرنا ہے اور یہ کام نیب کرتا رہے گا‘ کیا نیب واقعی میاں نواز شریف کو الیکشن ہروانا چاہتا ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔