بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ٹرین کے کرایوں میں ریکارڈ کمی ،راولپنڈی تا کراچی 5990روپے والی ٹکٹ اب کتنے میں ملے گی؟

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (سی پی پی )پاکستان ریلویز نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر راولپنڈی تا کراچی ریل کرایوں میں 10فی صد کمی کر دی۔ڈویژنل کمرشل آفیسر پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن رضا علی حبیب نے میڈیا کو بتایاکہ پاکستان ریلوے نے راولپنڈی تا کراچی کرایوں میں 600روپے کمی کر دی ہے ،راولپنڈی سے کراچی کینٹ تک کرایہ 5990روپے سے کم کر کے 5390روپے کر دیا گیا ہے جبکہ اسی طرح مارگلہ ریلوے اسٹیشن

سے کراچی تک کے کرایوں میں بھی یہی کمی کی گئی ہے۔رضا علی حبیب نے بتایاکہ ریل کے محفوظ سفرکے اقدامات ،معیاری سروسز اور ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کی بدولت ریل کے مسافروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہاہے اور راولپنڈی ڈویژن میں 2017میں 42,56,318 مسافروں نے ریل کا سفر کیا جبکہ پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 1479.389 ملین روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 1497.362 ملین روپے کی آمدن حاصل کی۔ڈویژنل کمرشل آفیسر (ڈی سی او )ریلوے رضا علی حبیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے پسینجر سروسز کے ذریعے آٹھ ماہ میں مقررہ ہدف سے 17.964 ملین روپے اضافی کمائے۔انہوں نے بتایاکہ 2013میں پاکستان ریلوے کی مسافر و مال بردار ٹرینوں کے ساتھ دیگر تمام سروسز کی مجموعی آمدن 18ارب روپے تھی جبکہ رواں مالی سال کے صرف پہلے آٹھ ماہ کے دوران تقریباً31ارب روپے کا ریونیو حاصل کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…