لاہور،اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے یکم مارچ کے بعد رکن اسمبلی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں اتارنے کا حکم دے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ترقیاتی کاموں پر تختی لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی رکن اسمبلی ترقیاتی منصوبے پر اپنے نام کی تختی نہیں لگائے گا۔ الیکشن کمیشن نے یکم مارچ کے بعد لگنے والی تمام تختیاں فورا اتانے کا حکم دے دیا ہے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف
پاکستان نے 300 جماعتوں میں سے 34جماعتوں کو عام انتخابات میں اہل قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طر ف سے جاری فہرست کے مطابق 34 جماعتوں کے کوائف، رجسٹریشن، فیس جمع ہوچکی ۔34 جماعتوں میں 8 بڑی اور 11 قومی سطح کی سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ق لیگ، ایم کیو ایم شامل ہیں ۔متحدہ مجلس عمل کی جے یو آئی، جماعت اسلامی اور اسلامی تحریک پاکستان بھی پہلی 34 جماعتوں میں شامل ہیں۔