پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

لندن میں معالج کے پاس میرے موذی مرض کی ہسٹری ہے،میں کس سنگین ترین بیماری میں مبتلا ہوں؟شہباز شریف کے انکشافات

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ(آن لائن ) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان الزام لگاتے ہیں کہ میں بیرون ملک جا کر چیک اپ کراتا ہوں، جلا وطنی کے دوران میں مجھے اپینڈکس کا کینسر ہوا تھا، لندن میں اسی کے علاج کے سلسلے میں آتا ہوں۔لندن سے پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں امریکا میں آپریشن کے بعد 2004 کے اوائل میں امریکا

سے لندن شفٹ ہوا، لندن میں معالج کے پاس میرے موذی مرض کی ہسٹری ہے، الزام خان کو کچھ تو خیال ہونا چاہیے، کچھ تو احساس ہونا چاہیے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ الیکشن قوم کی توقع اور ضرورت ہے، 22 کروڑ عوام کی ترقی اور خوشحالی کا راز الیکشن میں ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ آئندہ وزیراعظم بن گئے تو ان کی اولین ترجیح کیا ہوگی تو انہوں نے کہا کہ جب موقع آئے گا تو تو ترجیحات کے بارے میں پوری قوم کو بتاں گا۔انہوں نے کہا کہ لیڈر قوم سے سچ کی توقع کرتی ہے جھوٹ کی نہیں، میں میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن آیا تھا اور 2آفیشل میٹنگز بھی ہوئی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان الزام لگاتے ہیں کہ میں بیرون ملک جا کر چیک اپ کراتا ہوں، جلا وطنی میں مجھے اپینڈکس کا کینسر ہواتھا، سعودی عرب سے امریکا گیا تھا جہاں میجر سرجری ہوئی، آپریشن کے بعد میں 2003 کے اواخر اور 2004 کے اوائل میں امریکا سے لندن شفٹ ہوا، جب تک میں پاکستان نہیں گیا لندن میں اپنے معالج سے علاج کراتا رہا، معالج کے پاس میرے موذی مرض کی ہسٹری ہے جس سیاللہ نے جان چھڑائی، عمران خان کو کچھ خیال ہونا چاہیے

کچھ احساس ہونا چاہیے۔شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو سیاسی قیادت، اشرافیہ، ریاستی اداروں اور عدلیہ سے توقعات ہیں۔یاد رہے کہ شہباز شریف چند روز قبل طبی معائنے کی غرض سے لندن گئے تھے جہاں ان کی میڈیکل چیک اپ ہوئے اور کچھ میٹنگز بھی ہوئیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…