جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

الزام خان اب ٹھہرنے والا نہیں، سوات میں ن لیگ کے سونامی نے پاکستان کی سیاست میں تہلکہ مچا دیا، نواز شریف کے کپتان اور عدلیہ پر کڑے وار آئندہ انتخابات کے حوالے سے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نواز شریف نے خیبرپختونخواہ سے متعلق کپتان کے بلند و بانگ دعوئوں کو من گھڑت اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے پی میں وہی پرانے سکول ہیں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

عمران خان کو الزام خان کا نام دیتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ الزام خان اب ٹھہرنے والا نہیں، سوات نیا فیصلہ دینےو الا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تو قبول کیا ہے کہ میری آف شور کمپنی ہے ، میرے اکائونٹ میں اتنے پیسے ہیں اور عدالت نے اسے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیدیا جبکہ مجھے اسے لئے نکال دیا کہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تھی۔ نواز شریف نے جلسے کے شرکا کے جوش و ولولے کو دیدنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے سوات کی تاریخ میں ایسا جلسہ نہیں دیا۔ نواز شریف سوات کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہے۔ اس موقع پر نواز شریف نے مسلم لیگ سوات کے ورکرز کو نون قرار دیتے ہوئے ان کیلئے زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترقی دیکھنی ہے تو آئو میں دکھاتا ہوں کہ ترقی کہاں ہوئی۔ نواز شریف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان تمہاری سیاست پر افسوس ہے۔ تم اس قابل نہیں تم پاکستان کے کسی حصے پر حکومت کرو۔ ان کا کہنا تھ اکہ انشا اللہ ن لیگ کی حکومت آئے گی اور سوات، شانگلہ اور سیدوں شریف کے عوام کی قسمت بدل دے دیگی جیسے پنجاب میں بدلی۔ جا کر ڈیرہ غازی خان کے عوام سے پوچھو، ملتان چلے جائو، راولپنڈی چلے جائو، لاہور چلے جائو جا کر دیکھو ۔ عمران خان میٹرو بس کو جنگلہ بس کہتا تھا۔ لاہور کی میٹرو بس 40ارب روپے میں بنی،

راولپنڈی کی 45ارب میں بنی اور سنا ہے کہ پشاور میں جو میٹرو بس بن رہی ہے اس پر 71ارب روپے لگ رہا ہے۔ بتائو باقی پیسہ کہاں گیا۔ یہ پیسہ کے پی کے عوام کو واپس کرنا ہو گا۔ میں یہاں اپنی تعریف کرنے نہیں آیا مگر آپ کو معلوم ہے ، آپ بہادر لوگ ہو، آپ نے نہایت دلیری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، آپ گھر سے بے گھر ہوئے، بتائیں کس نے امن قائم کیا، کس نے دہشتگردی کو ختم کیا

اور پاکستان کے اندر چاہے کراچی ہو، قبائلی علاقہ ہو ہم نے امن قائم کیا اور اندھیروں کو رخصت کر دیا۔ عمران خان یہ تھے کام کرنے والے ، تم اگر ہمارا ہاتھ بٹاتے تو ہم تمہیں بھی ساتھ لے کر چلتے ، مگر تم نے گالم گلوچ کی سیاست کی، سوات کے لوگوں ایسے شخص پر دوبارہ اعتبار نہ کرنا۔ نواز شریف اللہ کے فضل سے جو کہتا ہے وہ کر کے دکھاتا ہے۔ اگر آئندہ نواز شریف پر اعتماد کرو گے

تو جو نواز شریف آپ کیلئے کہے گا وہ کر کے دکھائے گا۔ کراچی کا امن ہم نے بحال کیا، اندھیروں کو ختم کیا۔ سوات کا امن ہم واپس لے کر آئیں گےاور ملالہ کی واپسی اس کا ثبوت ہے ، سوات کے لوگوں کیا وہ دن یاد ہے جب وہ چلی گئی تھی ۔ سوات کے عوام نے آج خود ہی نعرہ لگایا ہے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘۔ کیا آپ کو یہ بات منظور ہے کہ کروڑوں لوگ نواز شریف کو وزیراعظم بنا کر

اسلام آباد بھجوائیں اور 5لوگ بیٹھ کر اس کو نکال باہر کریں۔ کیا یہ آپ کو منظور ہے کہ آپ کے ووٹ کو پائوں تلے روند دیا جائے۔ میں اگلی نسلوں کی حرمت، مستقبل اور عزت کی بات کر رہا ہوں۔ مجھے اپنی ذات عزیز نہیں، مجھے 20سال کے 30سال کے نوجوان عزیز ہیں۔ اگر آپ نے ووٹ کو عزت دینے والا وعدہ پورا کیا تو آپ کی تقدیر بدل جائے گی۔ سوات کے عوام ووٹ کی

عزت اور احترام کو اپنا نصب العین بنالیں۔ نواز شریف نے اس موقع پر جلسے سے شرکا سے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی لگوایا۔ اس موقع پر نواز شریف نے ن لیگ میں شامل ہونے والے میاں اورنگزیب کے بھتیجے کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور انہیں گلے سے لگا لیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…