پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دوستی کے پرفریب نعروں کے بعد امریکہ کا سعودی عرب پر اب تک کا سب سے خطرناک وار، ایسا فیصلہ سنا دیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے امریکہ کے حالیہ دورہ کے موقع پر انتہائی پرتپاک استقبال کیا گیا، اس استقبال کے بعد تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعلقات انتہائی خوشگوار ہو چکے ہیں، لیکن اب ایک امریکی عدالت نے ایسا فیصلہ دیا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات بگڑ بھی سکتے ہیں۔

امریکی عدالتوں میں نائن الیون دہشتگردی کے متاثرین کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کی درخواستیں کئی سال سے زیر سماعت تھیں۔ سعودی عرب نے اپنی بھرپور کوشش کی کہ امریکہ کی عدالتیں اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہ کریں، مگر امریکہ کے ایک جج نے فیصلہ سنایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو بہرصورت نائن الیون دہشتگردی میں سہولت کاری اور متاثرین کو اربوں ڈالر ہرجانے کی ادائیگی سے متعلقہ مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی ڈسٹرکٹ جج جارج ڈینیلز کا کہنا تھا کہ جسٹس اگینسٹ سپانسر ز آف ٹیرر ازم ایکٹ 2016ء کے تحت وہ ان کیسز کی سماعت کر سکتے ہیں۔ شروع دن سے سعودی عرب کا موقف یہ رہا ہے کہ نائن الیون کی دہشت گردی سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔نائن الیون کو دہشتگردی کے اس واقعے میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارت سے دو طیارے ٹکرائے جبکہ امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹر پینٹا گان پر بھی حملہ ہوا اور ایک طیارہ ریاست پنسلوانیا میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس واقعہ میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکہ کی عدالت کے فیصلے کا اطلاق نائن الیون میں ہلاک ہونے والے تقریباً تین ہزار افراد اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہونے والے افراد کے دعوؤں پر ہوگا، اس کے علاوہ متعدد کاروباری و انشورنس کمپنیوں نے بھی سعودی عرب کی حکومت کے خلاف دعوے دائر کیے ہوئے ہیں۔ اس فیصلے پر سعودی عرب کے وکیلوں کا ابھی تک کوئی موقف نہیں آیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…