اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر خوفناک صورتحال کا سامنا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا واضح رہے کہ گزشتہ روز مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ نے ایک کلومیٹر کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، جمعتہ المبارک کے دن اسلام آباد میں شدید گرمی کے باعث آگ دوبارہ بھڑک اٹھی اور
دیکھتے ہی دیکھتے انتہائی خوفناک حد تک ایک بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی اس آگ سے وہاں موجود مقامی آبادی کو شدید خطرہ ہے، صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے پاک فضائیہ اور آرمی نے بھی اپنے ہنگامی ریسکیو آپریشن کا آغاز بھی کر دیا ہے، آرمی اور پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹر اس وقت مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں مگر آگ ہے کہ بجھنے کا نام نہیں لے رہی۔