اسلام آباد (نیوز ڈیسک) روس کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا قابل اعتماد شراکت دار اور ہم اس کے لیے سب کرنے کو تیار ہیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سرگئی اور چیف کونسلر برائے صدارتی انتظامیہ والری مولوسٹو ف نے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر روسی وفد نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیش کش
کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں، اس حوالے سے روس اپنی مہارت فراہم کرنے کو تیار ہے۔ اس موقع پر روسی وفد نے کہا کہ روس پاکستان کو جنوبی ایشیا میں اپنا قابل اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کی خواہش رکھتا ہے۔ اسی طرح سے روس اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم میں بھی پاکستان کو حمایت فراہم کر رہا ہے۔