پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جوتا اور سیاہی کا دور پرانا ہو گیا، کوئٹہ میں کس نے کپتان کو کرسی دے ماری، کون ہے یہ؟ماحول آپے سے باہر

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر کھلاڑی آپے سے باہر ہو گئے ، کارکنوں کی جانب سے بدنظمی اور ہلڑ بازی ، کپتان کی گاڑی روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔ گاڑی نہ روکنے پر ایک کارکن نے عمران خان کی گاڑی پر کرسی مار دی ۔ مشتعل کارکنوں نے عمران خان کے بینرز بھی جلا دئیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج جب ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔ عمران خان نے تحریک انصاف کی جانب سے ممبر سازی کیلئے مختلف علاقوں میں لگائے گئے کیمپوں کا افتتاح کرنا تھا۔ اس موقع پر عمران خان نے کارکنوں سے خطاب بھی کرنا تھا۔ ائیرپورٹ روڈ پر جب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی گاڑی میں پہنچے جہاں بڑی تعداد میں کارکن کپتان کے استقبال کیلئے موجود تھے ۔ عمران خان کی گاڑی وہاں نہ رکنے پر کارکن مشتعل ہو گئے اور ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی اور اسی دوران شدید بدنظمی اور ہلڑ بازی دیکھنے کو ملی۔ مشتعل کارکن نے عمران خان کی گاڑی نہ روکے جانے پر کرسی اٹھاکر ان کی گاڑی پر دے ماری۔ اسی دوران مشتعل کارکنوں نے وہاں لگے ہوئے تمام بینر پھاڑ کر جلا دئیے۔ عالمہ چوک اور دیگر جگہوں پر ممبرسازی کیمپوں میں بدنظمی کی وجہ سے عمران خان ان کیمپوں کا دورہ بھی نہیں کر سکے ۔ کارکنوں کی جانب سے شدید بدنظمی اور اشتعال کو دیکھتے ہوئے عمران خان کے قافلے کا رخ تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی رہائشگاہ کی جانب سے کر دیا گیا۔ عمران خان نے کوئٹہ میں لگائے گئے ممبر سازی کیمپوں کا دورہ نہ کر سکے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کارکنوں سے ایک مخصوص جگہ خطاب کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ تحریک انصاف

کے کارکن ائیرپورٹ روڈ پر اس لئے مشتعل ہوئے کہ یہ کیمپ تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے صوبائی پارٹی میں موجود مخالفین کی جانب سے لگایا گیا تھا جس پر عمران خان وہاں نہیں رکے اور کارکنان مشتعل ہو گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…