منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

چیف جسٹس وزیراعظم ملاقات۔۔جسٹس ثاقب نثار نے خاموشی توڑ دی۔۔وزیراعظم نے ملاقات میں کیا درخواست کی جس کے جواب میں میں نے انہیں کیا جواب دیا؟چیف جسٹس نے سب بتا دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ میٹنگ سے کھویا کچھ نہیں ،پایا ہی ہے ،ہم یہاں معاملات میں مداخلت کیلئے نہیں بیٹھے، عدلیہ کے ادارے اوروکلاا پنے اس بھائی پر اعتبار کریں، اپنے ادارے اوروکلا کو مایوس نہیں کروں گا، وہ فریاد سنانے آئے تھے مگر دیاکچھ نہیں ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا سپریم کورٹ میں غیر قانونی تعمیرات کیس کے دوران سردار لطیف کھوسہ سے مکالمہ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں غیر قانونی تعمیرات کیس کے دوران معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پہلی بار وزیراعظم شاہد خاقان سے ملاقات کے حوالے سے دبے الفاظ میں مکالمہ کیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ گزشتہ میٹنگ سے کھویا کچھ نہیں ،پایا ہی ہے ،ہم یہاں معاملات میں مداخلت کیلئے نہیں بیٹھے ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اپنے ادارے اوروکلا کو مایوس نہیں کروں گا،عدلیہ کے ادارے اوروکلاا پنے اس بھائی پر اعتبار کریں،چیف جسٹس نے کہا کہ میرا کام فریادی کی فریاد سننا ہے،وہ فریاد سنانے آئے تھے مگر دیاکچھ نہیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں یہاں سائل کی تکلیف کو سننے کیلئے بیٹھا ہوں جو کہ میری ذمہ داری ہے۔ سردار لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے کہا کہ جسٹس (ر)عبدالرشید والی صورتحال تھی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سر عبدالرشید ملاقات کیلئے چل کر گئے جبکہ میں نے ان کے گھر جانے سے انکار کر دیا جس کے بعد وہ میرے گھر چل کر آئے ۔واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نے اچانک اٹارنی جنرل کے ذریعے چیف جسٹس سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے چیف جسٹس نے دیگر ججز سے مشاورت کے بعد قبول کرلیا تھا۔ وزیراعظم چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے بغیر پروٹوکول سپریم کورٹ پہنچے جہاں ان کی چیف جسٹس سے ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی ۔ ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم اور چیف جسٹس ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…