لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ انصاف کا دہرا معیار ناقابل قبول ہے ۔ نواز شریف اور مریم نواز کو کلثوم نواز کی تیمار داری سے روک دیا گیا جبکہ پارلیمنٹ اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملے کے الزامات کے باوجود رعایت دی جا رہی ہے ۔ سابق وزیراعظم کے صاحبزارے حسین نواز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کا دہرا معیار نا قابل قبول ہے۔
نواز شریف اور مریم نواز کو کلثوم نواز کی تیمار داری سے بھی روک دیا گیا ہے ۔ جبکہ عمران خان کو خصوصی رعایت دی جا رہی ہے ان پر تو پارلیمنٹ اور قانون نافز کرنے والوں پر حملے کے الزامات ہیں والدہ کو پاکستان میں پیش آنے والے تمام واقعات سے با خبر رکھا ہوا ہے قوم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کرے والدہ کی حال ہی میں گلے کی سرجری ہو ئی ہے تکلیف کے باعث اسپتال لائے ہیں ۔