فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کو کسی بھی قسم کی ڈیل پیش کرنے کی سخت مزاحمت کریں گے۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری نے ندیم آفتاب سندھو کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
تحریک انصاف 29 مارچ سے انتخابی مہم شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں زرداری سے نہیں بلکہ بلوچستان سے اتحاد کیا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عابد شیر علی، رانا ثناء اللہ اور طلال چوہدری کو پروموٹ نہ کریں، ان لوگوں کی وجہ سے اسمبلی میں بے عزتی ہوتی ہے۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ کسی بھی ڈیل کو قبول نہیں کریں گے، ایسی ملاقاتیں پہلے کبھی نہیں ہوئی اور نہ ہو سکتی ہیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور اس ڈیل کے خلاف قانون پاس کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار ڈالر کی قیمت کے بڑھنے کے ذمہ دار ہیں، فواد چوہدری نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کی بات مان لی جاتی اور انتخابات قبل از وقت ہو جاتے تو آج ایسے حالات نہ پیدا ہوتے۔ واجد ضیاء مریم نواز کی 22 جعلی دستاویزات پیش کرنے والے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ مریم نواز کی سزا چودہ سال سے کم نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف سے اگر کوئی این آر او ہوا تو ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کو کسی بھی قسم کی ڈیل پیش کرنے کی سخت مزاحمت کریں گے۔