بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیف جسٹس کے ہسپتالوں کے دوروں میں وہ ہمارے خلاف کیا ثبوت ڈھونڈ رہے تھے، یہ کام نہ کریں کیونکہ۔۔چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات کے بعد نواز شریف کا پہلا دھماکہ خیز ردعمل، بہت کچھ کہہ گئے

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے خلاف الزامات آج دھو دئیے گئے ہیں، ہمارے خلاف فراڈ ہو رہا ہے، اللہ کے فضل سے بھاگنے والے نہیں، اسٹار گواہ اور چیف گواہ کو آج سب نے دیکھ لیا، واجد ضیاکا بیان ہمارے حق میں آیا ہے، عدالت میں ہمارے خلاف فراڈ ثابت ہو گیا، اس معاملے کو اب منطقی انجام تک پہنچنا ہے،

نہ قوم کا پیسہ کھایا نہ لوٹا، جنہوں نے لوٹا ان کو ہم نے روکا، میرے اور میرے خاندان کے خلاف رچائے گئے فراڈ میں کئی طاقتیں کارفرما ہیں، چیف جسٹس نے جیسے کچھ ماہ میں عوامی فلاح کے جو نوٹسز لئے جس طرح وہ ہسپتالوں میں گئے، جیسے میڈیکل کالجز میں گئے لگتا ہے اس کا نشانہ بھی ہم ہی تھے، شریف میڈیکل سٹی اور شریف میڈیکل کالجز کے حوالے سے انہوں نے کوشش کی کہ کچھ نکلے اور ہم پر ہاتھ ڈالا جائے مگر کچھ ہوتا تو نکلتا، پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کو ختم کر کے مجھے پارٹی عہدے سے ہٹایا گیا ، چیف جسٹس سب کچھ کریں مگر 18لاکھ ان مقدمات کو بھی حل کریں جن کے فیصلوں کیلئے لوگوں نے امیدیں باندھ رکھی ہیں۔ چیف جسٹس اس طرف نہ جائیں جو ان کا کام نہیں۔ صحافی نے نواز شریف سے سوال پوچھا کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات کے حوالے سے فائدہ کیا آپ کو ہوگا ؟صحافی کے سوال پر نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس حوالے سے برملا اظہار کیا ہے اور میں پھر کہتا ہوں کہ چیف جسٹس کو جو کام کرنا چاہئے وہ میں نے بتا دیاجو نہیں کرنا چاہئے وہ بھی بتا دیا ہے۔صحافتی حلقوں کے مطابق نواز شریف کی آج کی گفتگو انتہائی غیر معمولی نوعیت کی ہے اور انہوں نے پہلی بار کھل کر چیف جسٹس سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کے سوموٹو نوٹسز پر تنقید کی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…