جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

’’میں ایک ماہ کی مہلت دیتا ہوں فوری طور پر یہ کام کر دیا جائے ‘‘ چیف جسٹس نے کس کی گرفتاری کا پلان تیار کرنے کا حکم دیدیا ، بڑی خبر آگئی

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )سپریم کورٹ نے امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو وطن واپس لانے کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا جبکہ چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ بتائیں حسین حقانی کو واپس کب لے کر آئیں گے، مجھے معلوم تھا سیکرٹری داخلہ کو بلائیں گے توبیگ آ جائے گا، مقدمات کو ملتوی کرنے کیلئے یہاں نہیں بیٹھے، میمو کمیشن تین چیف جسٹسز کا فیصلہ تھا کیا کوڑے میں پھینک دیں،

حسین حقانی واپس نہ آیا تو ریڈ وارنٹ جاری کردیں گے، جس پر ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ خود امریکا جائوں گا، وکیل بھی کریں گے اورسارے عمل کیلئے تیس دن درکار ہوں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری داخلہ، خارجہ، ڈی جی ایف آئی اے حسین حقانی کی واپسی کا پلان مرتب کریں۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں سابق سفیرحسین حقانی کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ ایک شخص عدالت سے جھوٹ بول کر چلا گیا، ٹی وی پررات بھرگفتگو کرنے والے کہتے ہیں گڑھے مردے اکھاڑے جا رہے ہیں، بیٹھ کرباتیں کرنے والوں کو قانون کا معلوم ہی نہیں ہوتا، اب حکم جاری کررہا ہوں کہ زیر التوا مقدمات پربات نہیں ہوسکتی، جتنے صاحبان بیٹھ کررائے دیتے ہیں ان سب کوبلالوں گا، میڈیا پرزیرالتوا مقدمات پرکوئی رائے زنی نہیں ہونی چاہیے تاہم جب کیس کا فیصلہ آجائے تواس کے بعد جو مرضی کہتے رہیں۔ چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ بتائیں حسین حقانی کو واپس کب لے کر آئیں گے، مجھے معلوم تھا سیکرٹری داخلہ کو بلائیں گے توبیگ آ جائے گا، مقدمات کو ملتوی کرنے کیلئے یہاں نہیں بیٹھے، میمو کمیشن تین چیف جسٹسز کا فیصلہ تھا کیا کوڑے میں پھینک دیں، حسین حقانی واپس نہ آیا تو ریڈ وارنٹ جاری کردیں گے، جس پر ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ خود امریکا جائوں گا، وکیل بھی کریں گے اورسارے عمل کیلئے تیس دن درکار ہوں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری داخلہ، خارجہ، ڈی جی ایف آئی اے حسین حقانی کی واپسی کا پلان مرتب کریں۔ سپریم کورٹ نے حسین حقانی کووطن واپس لانے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…