جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سی پیک منصوبوں کی تعمیر میں ڈرامائی پیشرفت ،چین نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )چین کی 13ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی )اور 13ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی )کے ’’دو اجلاس‘‘ جنہوں نے پاکستان اور دنیا بھر کی توجہ مبذول کی حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے ہیں ۔پاکستان میں متعینا چین کے سفیر یائوجنگ کے مطابق ہر سال مارچ میں ’’دو سیشن ‘‘ منعقدکرے گا جو کہ چینی عوام کی سیاسی زندگی میں دو اہم واقعات اور چینی خصوصیات والی اشتراکی جمہوریت کی اہم اقسام ہیں ۔

اس کے علاوہ یہ چینی ترقی کے بارے میں جانے کیلئے بیرونی دنیا کے لیے اہم کھڑیاں بھی ہیں ۔امسال کے ’’دونوں سیشنوں‘‘ میں اندون و بیرونے ملک خصوصی توجہ مبذول کی ہے ۔ کیونکہ 2018چین کی ترقی کیلئے اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں قومی کانگریس کی روح پر مکمل عمل درآمد اور چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی 40ویں سالگرہ دونوں کا آغاز ہے ۔امسال کے ’’دونوں سیشنوں ‘‘ نے چین کی مستقبل کی ترقی کی منصوبہ بندی کا ہم کام نبھایا اور ان کے چین اور دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔امسال کے ’’دونوں سیشنوں ‘‘ کے اہم کام پانچ پہلو ہیں ۔انہوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ کارمیرٹ شی چنگ پھنگ کی قیادت میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی زبردست قیادت کے تحت چین کئی زیادہ کامیابی حاصل کرے گا ۔ انہوں نے کہا چین ہمیشہ پرامن ترقی کے راستے پر عمل پہرہ رہے گا اور بین الاقوامی تعلقات کی نئی قسم اور کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھی ہمسائیگی والے تعلقات ، دوستی اور مشترکہ ترقی کو فروغ دے گا ۔ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اتحاداور تعاون کو مستحکم بنائے گا اور عالمی امن استحکام اور ترقی میں زیادہ اہم کردار ادا کریگا ۔آنے والے نئے دور میں چین اور پاکستان کے تعلقات زیادہ ترقی کیلئے نئے مواقوں میں داخل ہوئے ہیں چین سی پیک منصوبے (چین پاکستان اقتصادی رہداری ) کی تعمیر میں پیش رفت کیلئے پاکستا ن کے ساتھ کام کرنے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول اور بنی نوع انسان کیلئے مشترکہ مستقبل والی برادی کی تعمیر میں مثالی کردار ادا کرنے پرآمادہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…