اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے کیس میں پراسیکیوشن اور گواہوں سمیت کسی کو معلوم نہیں کہ کرپشن کب ہوئی؟ میرے اثاثوں پر سرکاری پیسہ کہاں لگا؟، کرپشن کی ہے توبتائیں کہاں کی ہے، احتساب کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کوئی ایسا کیس نکالیں جو عوام بھی تسلیم کریں۔ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق ایک صحافی نے
سابق وزیراعظم سے سوال پوچھا کہ کیا پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کیلئے راحیل شریف نےآپ سے کہا تھا؟۔ تو نواز شریف نے جواب دیا کہ فی الحال ان باتوں کا وقت نہیں ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف بغیر کسی مرض کے ہسپتال پڑا رہا وہ نعوذ باللہ خود کو خدا سمجھتا تھا اور مکے دکھا کر کہتا تھا کہ نواز شریف اور بینظیر وطن واپس نہیں آئینگے جبکہ پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا گھنٹوں ان کے دروازے کے باہر بیٹھے رہتے تھے۔