جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

چوہدری نثار نے مجھے مسلم لیگ (ن) سے نکلوایا، اگر اب چوہدری نثار نے ن لیگ چھوڑ دی تو کیا ہو گا؟ جاوید ہاشمی پھر میدان میں، حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حیرت انگیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے انہیں پارٹی سے نکلوایا۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے کہاکہ یہ چوہدری نثار تھے جنہوں نے انہیں پارٹی سے نکلوانے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) میں ان کے کردار کے مخالف تھے۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ چوہدری نثار کو تمام تر تنازعات کے باوجود ن لیگ کا حصہ رہنا چاہیے۔

سینئر سیاستدان نے کہا کہ اگر انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ دیا تو اس سے نقصان صرف ن لیگ کا ہی ہو گا۔ یاد رہے کہ چوہدری نثار کے مریم نواز کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے وہ ن لیگ کے چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں، اس کے علاوہ ن لیگ کے رہنما پرویز رشید کا بھی کہنا ہے کہ ان کے ٹکٹ کا فیصلہ صرف اور صرف شہباز شریف نے کرنا ہے۔ اس حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ نگار حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ معاملات پر چوہدری نثار علی خان اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں میں جو بیانات چوہدری نثار علی خان نے دیے ہیں اور انہوں نے اس سے قبل بھی کچھ پریس کانفرنسز کی تھیں تو اس پر شہباز شریف نے ان سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نہ بولیں، اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے میاں شہباز شریف سے کہا تھا کہ میں نہیں بولتا مگر آپ باقی دوسرے لوگوں کو بھی روکیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ جب بھی کوئی بیان آتا ہے چوہدری نثار اس پر ردعمل دیتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پرویز رشید کہہ رہے ہیں کہ میاں شہباز شریف نے چوہدری نثار علی خان کا فیصلہ کرنا ہے، سینئر صحافی نے کہا کہ اصل میں وہ یہ کہہ رہے ہیں شہباز شریف چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالیں،  حامد میر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شہباز شریف کوشش کریں گے کہ چوہدری نثار کو ن لیگ سے نہ نکالا جائے، سینئر صحافی نے کہاکہ اگر نواز شریف کی جانب سے ان پر دباؤ آ گیا کہ انہیں نکالو تو شہباز شریف یہ دباؤ برداشت نہیں کر سکیں گے ان میں نہ کرنے کی ہمت نہیں اور یہی ان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے یہ ان کی کمزوری بھی ہے اور طاقت بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…