بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

بجلی صرف ان لوگوں کو ملے گی جو (ن) لیگ کو ووٹ دیگا ،نئی پالیسی تیار،مخالفین کو کس طرح ٹارگٹ کیا جائیگا؟

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)لیگی حکومت نے ملک کے تین چھوٹے صوبوں بشمول پنجاب کے کچھ علاقوں میں ن لیگ کو ووٹ نہ دینے والے عوام کیخلاف لوڈشیڈنگ کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے تحت سندھ ،خیبرپختونخوا ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں آئندہ سال بھی لوڈشیڈنگ جاری رہیگی جبکہ حکومت نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ ملک کو لیک سیزن میں24000میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہوگی

جبکہ پیداوار24800 میگاواٹ سے بجلی زائد ہوگی،عام انتخابات کے پیش نظر حکومتی ن لیگ کے اکثریتی ووٹ بنک کے علاقوں میں صفر لوڈشیڈنگ کی جائیگی سب سے زیادہ فائدہ ملک کی سب سے بڑی ڈسکور لیسکو کو ہوگا جس میں بجلی کے لائن لاسز اور چوری سب سے زیادہ ہوتی ہے،دوسرے نمبر پر فیسکو اور تیسرے نمبر پر میپکو کو فائدہ پہنچے گا جبکہ چوتھے نمبر پر گیپکو کو لوڈشیڈنگ فری قرار دیا جائیگا جبکہ ان ڈسکوز میں لائن لاسز اور بجلی چوری کی مد میں سالانہ اربوں کھربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے ملک کے5297 فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہوگی،لاہور شیخوپورہ قصور اور ساہیوال کے صارفین سب سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے جبکہ سکھر لاڑکانہ شکارپور نوشیروفیروز گھوٹکی اور جیکب آباد کے صارفین سب سے کم مستفید ہوں گے،لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے1227 فیڈرز فیسکو کے 896فیڈرز جبکہ میسکو کے763 فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہوگی جبکہ گیپکو کے748 فیڈرز لوڈشیڈنگ فری ہوں گے جبکہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے710فیڈرز پر بھی زیرو لوڈشیڈنگ ہوگی جبکہ ٹیسکو کے24اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے61 فیڈرز لوڈشیڈنگ فری ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ڈسکوز کے53لاکھ30ہزار بجلی صارفین روزانہ4 سے 6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کاسامنا کرتے رہیں گے ایسے ڈسکوز اور فیڈرز جہاں بجلی چوری کی شرح40فیصد تک ہے وہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ8سے10گھنٹے تک ہوگا۔ملک کے تقریباً28شہروں پر روزانہ8گھنٹے سے16گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جائیگی جس کا زیادہ تر تعلق چھوٹے صوبوں سے ہے۔ذرائع کے مطابق ملک کے کل2کروڑ46لاکھ میٹرز میں سے95لاکھ میٹرز پر16گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جائیں گی باقی ڈیڑھ کروڑ میٹرز لوڈشیڈنگ فری ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…