منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

18 سالہ بیٹے کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت، دکھیاری ماں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے سامنے سورۃ العصر کی تلاوت کی اور پھر کیا کہا؟ افسوسناک صورتحال

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان لاہور میں گلاب دیوی ہسپتال کا دورہ کرنے کے لیے نکلے تو ایک خاتون صغریٰ بی بی نے ان کی گاڑی روک لی تھی جس کے بعد چیف جسٹس نے گاڑی سے اتر کر اس دکھیاری خاتون کی بات سنی اور اسے اتوار کے روز سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں بیٹے کی ہلاکت کا

مقدمہ لے کر چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونے والی خاتون صغریٰ بی بی نے روسٹرم پر آ کر سورۃ العصر کی تلاوت کی اور چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب مجھے بتائیں مجھے انصاف کہاں سے ملے گا اور پولیس کب تک ماؤں کی گودیں اجاڑتی رہے گی؟ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں 18 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران صغریٰ بی بی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور خاتون چیف جسٹس کو اپنی کہانی بتاتے ہوئے رو پڑیں۔ اس موقع پر صغریٰ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ گھر پر قبضہ کرانے کے لیے پولیس نے اس کے 18 سالہ بیٹے کو مار دیا اور پولیس والے اسے بھی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، صغریٰ بی بی نے کہا کہ جج بھی اس کے کیس کو لٹکا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق اور اقلیتوں کی شکایات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان نے سیل بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان کی ہلاکت کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ لاہور رجسٹری میں سیل بنا رہے ہیں تاکہ لوگ وہاں اپنی شکایات بھیجیں۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ صغریٰ بی بی کی شکایت سننے کے لیے گاڑی سے اترا لیکن مجھے سکیورٹی نے گاڑی سے اترنے کے لیے منع کیا، چیف جسٹس نے کہا کہ سکیورٹی کے منع کرنے پر اس طرح رکنا ٹھیک نہیں لگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…