لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق اور اقلیتوں کی شکایات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان نے سیل بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان کی ہلاکت کیس کی سماعت کے دوران
کہا کہ لاہور رجسٹری میں سیل بنا رہے ہیں تاکہ لوگ وہاں اپنی شکایات بھیجیں۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ صغریٰ بی بی کی شکایت سننے کے لیے گاڑی سے اترا لیکن مجھے سکیورٹی نے گاڑی سے اترنے کے لیے منع کیا، چیف جسٹس نے کہا کہ سکیورٹی کے منع کرنے پر اس طرح رکنا ٹھیک نہیں لگا۔