بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

فوجی حکومت کا وزیر رہنے والا شخص ’’جمہوریت کا ارسطو‘‘ نہ بنے، چوہدری نثار نے جاوید ہاشمی کا بھانڈہ پھوڑ دیا، کھری کھری سنا ڈالیں

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے ترجمان نے جاوید ہاشمی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی حکومت کا وزیر رہنے والا شخص ’’جمہوریت کا ارسطو‘‘ نہ بنے ، جاوید ہاشمی نے ہوا کے جھونکے کی طرح وفاداریاں تبدیلی کی ہیں۔جاوید ہاشمی کے بیان پر رد عمل میں ترجمان سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جاوید ہاشمی (ن)لیگ کے پلیٹ فارم کیلئے چودھری نثارکاکندھااستعمال نہ کریں

اور ان کوشریف خاندان کیخلاف اپنے بیانات یادہوں گے۔انہوں نے(ن)لیگ میں آنے کیلئے پی ٹی آئی مخالف بیانات دیئے تھے اور اب چودھری نثارپرالزام تراشی کررہے ہیں، جاویدہاشمی کوکوئی سیاسی پارٹی اپنانے کو تیارنہیں،الزام تراشی کرنیواکے چود ھری نثارکے حق میں اپنے بیانات کاجائزہ لیں، وہ بیان بازی کے بجائے اپنے ووٹرپرتوجہ دیں،جاویدہاشمی خوشامدمیں سچ اورحقائق کونہ جھٹلائیں۔انہوں نے کہاکہ جاوید ہاشمی نے ماضی میں میرے حق میں بیانات بھی دیئے ان کا بھی جائزہ لیں ۔واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے چوہدری نثار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جیسے کارکنان کو قیادت سے دور رکھنے میں چودھری نثار کا مرکزی کردار رہا، چودھری نثار جماعت میں اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے کے طورپر تھے۔ چودھری نثار نے سیاسی وزن ہمیشہ سٹیبلشمنٹ کے پلڑے میں ڈالا، مریم نواز پر تنقید کا مقصد بھی سٹیبلشمنٹ کو خوش کرنا ہے۔ واضح رہے کہ سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثارکی بوکھلاہٹ ان کی کوئی چل نہ پانے کا ثبوت اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازپرتنقید کامقصدسٹیبلشمنٹ کوخوش کرنا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ چودھری نثارنے سیاسی وزن ہمیشہ سٹیبلشمنٹ کے پلڑے میں ڈالاکیونکہ وہ جماعت میں سٹیبلشمنٹ کے نمائندے کے طورپرتھے جبکہ ہم جیسے کارکنوں کوقیادت سے دوررکھنے میں چودھری نثارکاکرداررہا۔ انہوں نے کہاکہ مریم بی بی نے بندگلی میں پہنچی جماعت کومیدان میں لاکھڑاکیا اور ان پرتنقید کامقصدبھی سٹیبلشمنٹ کوخوش کرنا ہے۔الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر ہوئی تویہ خواب بن جائیں گے لیکن یہاں الیکشن نہیں سلیکشن کے ایجنڈے پر بھی کام ہو رہا ہے جبکہ جوڈیشل مارشل لاکی بات ایک خاص مائنڈ سیٹ کا حصہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…