بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ڈی سی گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو پر کیا دباﺅ تھا؟وہ کون سا ایسا کام تھا جو کیا تو شہبازشریف نے تھا لیکن اس کی ادائیگی سہیل ٹیپو نے کرنی تھی؟قریبی دوستوں کے چونکادینے والے انکشافات‎

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جواں سال ڈی سی گوجرنوالہ سہیل احمد ٹیپو کی موت کے ذمہ دار شہباز شریف اور خرم دستگیر نکلے، سینئر صحافی ہارون الرشید کے تہلکہ خیز انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ، تجزیہ کار و کالم نگار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گوجرانوالہ کے جواں سال ڈی سی سہیل احمد ٹیپو کی موت سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی مصدقہ ذرائع کے مطابق کچھ روز پہلے مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل ٹیپو نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ ان کے ذہن پر

دو چیزوں کا خوفناک دباؤ ہے۔ایک تو یہ کہ شہباز شریف نے کوئی جلسہ کیا ہے جس کے ایک کروڑ روپے کے اخراجات میں نےادا کرنے ہیں، دوسرا وزیر دفاع خرم دستگیر نے سرکاری زمین سستے داموں اپنے نام کرانے کیلئے ایڈیشنل کمشنر سے دستخط کرالیے ہیں جس کے بعد وہ فائل میری میز پر پڑی ہے لیکن میں اس پر دستخط نہیں کرنا چاہتا۔ہارون الرشید نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے خودکشی کی یا انہیں قتل کیا گیا ہے، اس کا تعین عدالتیں اور تحقیقات کرنے والے کریں۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کی ان کے گھر سے پنکھے سے لٹکتی لاش ملی تھی، پہلے اسے خودکشی سمجھا جاتا رہا لیکن جب ان کی لاش کی تصویر سامنے آئی تو یہ واضح ہوا کہ ان کے ہاتھ پیچھے کی جانب بندھے ہوئے تھے جس کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سہیل احمد ٹیپو کی موت کو خودکشی قرار دینے کیلئے ان کا پوسٹمارٹم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کے افسران کے ساتھ ایک کانسٹیبل کے ذریعےگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی سے قبل ہاتھ باندھنے کی فرضی پریکٹس بھی کرائی گئی تھی جس کا مقصد یہ تھا کہ ڈاکٹر سہیل احمد ٹیپو کی موت کو قتل کے بجائے خودکشی قرار دیں جبکہ سول لائن تھانہ گوجرانوالہ کے ڈیوٹی آفیسر نے بھی پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے اس کا کہنا تھا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہو گئی ہے جبکہ اس حوالے سے افسران بالا ہی میڈیا کو بریفنگ دینگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…