منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’اس کمپنی نے عمران خان کے وہ سکینڈل تک بنا دیے جس کا عمران خان کو بھی پتہ نہیں‘‘۔ نواز شریف نے جس امریکی کمپنی کو اپنی الیکشن کمپین کیلئے ہائر کیا اس کے پاس پاکستانی ووٹرز کا ڈیٹا کیسے پہنچا؟ یہ امریکن کمپنی نواز شریف کے سب سے بڑے حریف عمران خان کو پچھاڑنے کیلئے کون سے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے؟ آفتاب اقبال کا چونکا دینے والا انکشاف

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صحافی و تجزیہ نگار آفتاب اقبال نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ میاں نواز شریف نے ایک امریکی کمپنی کو بہت لمبی چوڑی رقم دے کر ہائر کر رکھا ہے اور یہ آج کی بات نہیں پرانی بات ہے، انہوں نے کہا کہ ہم کمپنی کے بارے میں پہلے بھی بات کر چکے ہیں، اسی کمپنی کے بارے میں امریکہ میں عجیب و غریب باتیں ہونے لگی ہیں،

آفتاب اقبال نے کہاکہ حتیٰ کے عام ووٹرز نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس کی لابک ٹیکنیکس اور میکنزم کا فرانزک ٹیسٹ ہونا چاہیے، اس بارے میں ایف بی آئی کو شامل کرنا چاہیے۔ اس کمپنی کا نام کیمبرج اینالٹیکا ہے اور یہ مجوزہ طور پر نواز شریف کی لابسٹ کمپنی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا گیا کہ مبینہ طور پر پاکستان سے تین اداروں نادرا، ایچ ای سی اور الیکشن کمیشن سے ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے، آفتاب اقبال نے کہا کہ یہ ابھی خیال ہے گمان ہے ایک الزام ہے ابھی اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن اس بات کی تحقیقات ضرور ہونی چاہئیں کہ آخر گیارہ بارہ کروڑ عوام کا ڈیٹا اس کمپنی کے پاس کس طرح اور کس ذریعے سے پہنچا ہے۔ کون ہے پہنچانے والا محض فیس بک سے اتنا ڈیٹا نہیں اٹھایا جا سکتا۔ ہمارے ہاں آدھے سے زیادہ ووٹر فیس بک سے بے نیاز ہیں وہ نہیں جانتے کہ یہ کیا چیز ہے؟ لیکن ان کا ڈیٹا موجود ہے، آفتاب اقبال نے کہا کہ چک جھمرہ سے لے کر مٹھی تک کے ایک گاؤں میں بسنے والی ستر سالہ عمر رسیدہ خاتون کا ڈیٹا اگر کیمبرج اینالیٹکا کے پاس موجود ہے تو یہ کوئی اہم ذریعہ ہے یہ فیس بک یا ٹوئٹر نہیں ہے۔ پروگرام میں کہا گیا کہ عمران خان کی شادی اور طلاق والا معاملہ بھی اسی کمپنی نے لیک کیا، کیونکہ عمران خان کے حریف اول نواز شریف نے اس کمپنی کو ہائر کر رکھا ہے۔ پچھلے تین چار سالوں سے نواز شریف کے لیے سب سے بڑا خوف عمران خان ہی ہیں، عمران خان کا سکینڈل ابھی بنتا نہیں، عمران کو خود پتہ نہیں ہوتا لیکن سکینڈل اس کمپنی کے پاس پہلے آ جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…