منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ کاحصہ ہیں یا نہیں، اجلاسوں میں کیوں نہیں بلایا جاتا؟ بہت ساری چیزوں کی وضاحت کا وقت قریب آچکا ، صحافی کے سوال پر چوہدری نثار نے نواز شریف کو بڑا سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی ایل کے حوالے سے معاملات اوپن ہیں، میں نے پہلی بار ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حوالے سے اختیارات وزیر سے لے کر کمیٹی کے سپرد کئے۔ کمیٹی فیصلہ کرتی ہے ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حوالے سے اور اس کی وجوہات وزارت میں موجود ہوتی ہیں۔

اسمبلی میں بیان کو صحیح نہیں سمجھا گیا۔ میں نے نوازشریف سمیت کسی کے کیس کے حوالے سے بات نہیں کی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے تھا کہ میں ن لیگ کا حصہ ہوں، میں ن لیگ کے کسی لوکل کنونشن میں کبھی نہیں گیا،پارٹی میں بات کرتا ہوں۔ بہت ساری چیزوں کی وضاحت کا وقت قریب آچکا ہے۔ میں نے ہر چیز کو بڑی خاموشی سے ہینڈل کیا، کابینہ میں آنے سے معذرت کر لی، اپنے حلقے تک محدود ہو کر رہ گیا۔ ن لیگ میں اپنے ہاتھوں سے اینٹیں لگائی ہیں، میرے حلقے میں میرے سیاست میں اترنے سے قبل مسلم لیگی امیدوار کی ضمانتیں ضبط ہوتی رہی ہیں بلکہ اس سے بھی آگے بہت کچھ ہوتا رہا۔ مجھے سب سے پہلے یہ بتایا جائے کہ ن لیگ کا بیانیہ کیا ہے؟میرا موقف ہے جو میں نے نواز شریف کو بطور مشورہ بھی دیا کہ ہم نے عدلیہ سے لڑائی نہیں لڑنی، ہمیں اگر ریلیف ملنا ہے تو اسی سپریم کورٹ سے ملنی ہے ، میرا موقف ہے کہ ہمارا انداز سیاسی ہونا چاہئے، سیاست کوئی ریسلنگ نہیں بلکہ راستہ نکالنے کا فن ہے۔ میرا کوئی کیس سپریم کورٹ میں نہیں، مجھے کوئی تمغہ نہیں ملنا، میری بات میں نواز شریف کی بھلائی ہے، ن لیگ کی بھلائی ہے اور اسی موقف سے ہمیں ریلیف ملے گا۔ میں نے اگر یہ بات پارٹی میں کی تو کیا کوئی غلط بات کی ، کیا ن لیگ جمہوری جماعت نہیں جہاں موقف بیان نہیں کیا جا سکتا۔

شہباز شریف سے ملاقات ہوتی رہتی ہے ، بات بھی ہوتی ہے۔ جہاں تک پرویز مشرف کا تعلق ہے، وہ ڈھائی سال ای سی ایل پر رہے اس پر کوئی توجہ نہیں دیتا، تین سال کے اندر اگر کوئی فیصلہ نہ ہو تو ای سی ایل سے نام خود بخود نکل جاتا ہے یہ پالیسی ہے۔ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے حوالے سے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے سیاسی مخالفین پڑھیں اور خدا کا خوف کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…