منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

فاٹا کا روشن مستقبل۔۔قبائلی علاقوں کا خیبرپختونخواہ میں انضمام۔۔آرمی چیف نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ذاتی طورپر فاٹا کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں انضمام کا حامی ہوں تاہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو یہ فیصلہ باہمی مشاورت سے کرنا ہے ، ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے ملاقات میں کیا ۔ آرمی چیف کی قبائلی نوجوانوں سے ہونیوالی گفتگو سے متعلق دو قبائلی عمائدن کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا

کہ قبائلی نوجوانوں سے ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کا صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام کے حامی ہیں، تاہم خطے کی حیثیت کی تبدیلی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ کی جانی چاہیےمیں ذاتی طور پر فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کی حمایت کرتا ہوں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کا فیصلہ باہر سے نہیں کیا جائے گا۔ قبائلی عوام کی جائز خواہشات اور مطالبات کو عزت بخشی جائیگی۔ اس حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انضمام کے حامی اور مخالف قبائلیوں کے درمیان ملاقاتیں کروائی جانا ضروری ہیں۔ جس سے فاٹا کے موجودہ نظام میں خواہش کے مطابق تبدیلی کے حوالے سے فاٹا کی مستقبل میں حیثیت پر ایک اتفاقِ رائے پیدا ہوگا۔قبائلی عمائدین سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور فاٹا اصلاحات میں رکاوٹیں پیدا کرنے کیلئے کچھ عناصر کو بیرون ملک سے مالی معاونت مل رہی ہے۔ آرمی چیف نے پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف عظیم کامیابیاں حاصل کیں، اور ان عناصر کو بالکل نہیں چھوڑا جائے گا جو بیرونِ ممالک کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کر رہے ہیں۔آرمی چیف نے پاک فوج کے ساتھ قبائلی عوام کو بھی دہشتگردی کی جنگ میں کامیابی کا حصہ دار قرار

دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے عوام نے پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں، اور یہ انہی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ خطے میں امن بحال ہوا اور عسکریت پسندی کو شکست دی۔آرمی چیف نے قبائلی عمائدین کو دہشتگردی کی جنگ کے بعد فاٹا میں بحالی کے کاموں کے حوالے سے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ قبائلی عوام کی ضروریات سے آگاہ ہیں

اورپاک فوج بحالی کے لیے مختص کیے جانے والے فنڈز کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنائے گی۔پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے حوالے سے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ عمل جلد مکمل کر لیا جائےگا تاہم نئے بارڈر مینجمنٹ نظام کے تحت طورخم سرحد پر لوگوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…