رائیونڈ(آن لائن)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آخر عدالتیں آئین توڑنے والے ملک کے بدنما داغ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالتیں اور اگر پرویز مشرف اتنا ہی بہادر ہے تو پھر کس تناظر میں سکیورٹی مانگ رہا ہے ،ہفتہ کے روز نواز شریف سے سینیٹر پرویز رشید نے جاتی امراء میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب حوالے
سے تبادلہ خیال ہوا جبکہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر بھی بات چیت ہوئی اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف ایک بھگوڑا اور بزدل انسان ہے اگر مشرف اتنا ہی بہادر ہوتا تو پھر خصوصی عدالت سے سکیورٹی نہ مانگتا اور پرویز مشرف ملک کے لئے بدنماداغ ہیں انہوں نے کہا کہ سابق صدر نے ملک کا آئین توڑا اور قوم کے حق پر ڈاکہ ڈالا آخر عدالتیں پرویز مشرف کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں کیوں نہیں ڈالتی ہیں ۔