جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کے پاکستان سے بھاگ جانے کا خدشہ

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سردار نبیل گبول نے کہا کہ نواز شریف کے بھاگ جانے کا خدشہ ہے، وزارت عظمی کی کرسی نہ ہونے کے باوجود وہی وزیراعظم ہیں ہر کام ان کی مرضی سے ہوتا ہے ،وزیر داخلہ حکم نہ مانیں تو نیب انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرے، بیرون ملک دولت واپس لانے کیلئے ایمنسٹی سکیم دینے کے بجائے اپنی دولت واپس لے آئیں تو پاکستان کے قرضے اتر سکتے ہیں سپریم کورٹ پر جن دن ن لیگ

نے حملہ کرنے کی کوشش کی اسی دن جمہوریت ختم ہو جائے گی ۔ نجی ٹی وی بات چیت کرتے ہوئے نبیل گوندل نے کہا کہ نواز شریف پہلے اپنی مرضی سے ڈیل کر کے گئے تھے کہ وہ 10 سال تک واپس نہیںآئیں گے پھر جب بے نظیر بھٹو واپس آئیں تو انہوں نے کہا ہے کہ میں بھی واپس آؤں گا نواز شریف جب آئے تو ایک شخص بھی اےئر پورٹ پر نہیں تھا حکومت نے انہیں واپس بھیج دیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم نہ ہونے کے باوجود عہدے پر فائز ہیں آج بھی ان کے پس ساری معلومات ہیں اورکوئی بھی سحری انکی مرضی کے بغیر دسخط نہیں ہوتی وہ کسی بھی وقت ملک سے باہر جا سکتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نیب کے حکم پر عمل کرتے ہوئے نام ای سی ایل میں ڈالیں اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو نیب کو وزیرداخلہ کو توہیں عدالت میں طلب کرنا چاہئے انہوں نے کہا ہے کہ عدالت میں چلنے والے معاملات پر ٹی وی سے بحث نہ کی جائے توپتہ ہے واجد ضیاء نے اگر کوئی ثبوت دیا نواز شریف ثابت کریں کہ یہ جھوٹی ہیں نواز شریف صرف قطری خط پر انحصار کرتے ہیں صاف نظر آ رہا ہے کہ نواز شریف کے لئے آنے والے دن کھٹن ہیں انہوں نے کہا ہے کہ شریف خاندان عدلیہ کو استعمال کر رہے ہیں اور عدلیہ کے ذریعے مہم چلا رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ پی آئی اے خریدنے کا کہ رہا ہے اور سٹیل ملز مفت دے رہا ہے بیرون ملک دولت واپس لانے کے لئے ایمینٹسی سکیم دینے کی بجائے اینی دولت واپس لے آئیں انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ نے جس دن سپریم کورٹ پر حملہ رکنے کی کوشش کی اس دن ملک جمہوریت نہیں رہے گی انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کچھ ماہ تاخیر ہو سکتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ حلقہ بندیاں مہم نہیں ہیں اور ان کی درستگی میں وقت لگ سکتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…