اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جنہیں مفاہمت کا بادشاہ کہا جاتا ہے، ان کی مفاہمت کا جادو ایک بار پھر چل گیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے پانچ آزاد سینیٹرز نے آصف علی زرداری
سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، ان پانچ آزاد سینیٹرز میں انوار اللہ کاکڑ، نصیب اللہ بازئی، سردار شفیق، احمد خان ور کہدہ بابر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پانچوں سینیٹرز نے درخواست سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔