اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی۔جس سے ایک بار پھر شریف خاندان کے لئے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔نیب کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں اس لئے مزید تحقیقات کی اجازت دی جائے۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کو دیکھے بغیر مقدمے کا فیصلہ سنایا۔
اپیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قانونی معیاد میں اپیل دائر نہ کرنے کی قدغن ختم کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور نیب کو مزید تحقیقات کی اجازت دی جائے۔ تاکہ نیب کیس کو جلد ازجلد نمٹا سکے ۔ نیب نے اپنی اپیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز، شمیم اختر، صاحبہ شہباز اور حدیبیہ پیپر ملز کو بھی فریق بنایا ہے۔