اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایئر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا‘ مجاہد انور خان نے ایئرفورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا‘ وہ کمبیٹ کمانڈ سکول‘ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں‘ ایئرمارشل مجاہد انور خان بطور ڈپٹی چیف آف دی ایئرسٹف اور ڈی جی ایئرفورس اسٹریٹیجک کمانڈ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
جمعہ کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حکومت نے ایئر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ ایئرمارشل مجاہد انور خان نے ایئرفورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا۔ مجاہد انور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے شمشیر اور بیسٹ پائلٹ کی ٹرافی بھی حاصل کرچکے ہیں۔ مجاہد انور نے کیریئر میں فائٹر اسکواڈرن‘ ٹیکنیکل اٹیک ون ‘ ایف 16 کی دو ایئربیسز اور ریجنل ایئرکمانڈ کی کمانڈ کی۔ مجاہد انور خان کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر بھی ہیں۔ وہ کمبیٹ کمانڈ سکول‘ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اردن‘ ایئروار کالج فیصل اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ مجاہد انور بطور ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف اور ڈی جی ائرفورس اسٹریٹیجک کمانڈ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مجاہد انور خان نے اپنے کیریئر کے دوران مختلف تربیتی اور لڑاکا طیارے اڑائے۔ ان کو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری) ‘ ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔