لاہور(آن لائن) ایف آئی اے ڈائریکٹر انٹرپول طارق نواز نے کہا ہے کہ جعلی پولیس مقابلوں کے لئے مشہور عابد باکسر ابھی تک بیرون ملک ہے اسے کوئی ایجنسی پاکستان نہیں لائی اور اس حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں عابد باکسر کے تحفظ کے لئے دائر درخواست کی سماعت28 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لاہور ہائی کورٹ میں عابد باکسر کے تحفظ کے لئے دائر درخواست کی
سماعت کے موقع پر ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے، طارق نواز نے کہا ہے کہ عابد باکسر ابھی تک بیرون ملک ہے اور اسے کوئی ایجنسی پاکستان نہیں لائی اور اس حوالے سے زیر گردش افواہیں بے بنیاد ہیں ۔ جعلی پولیس مقابلوں کے لئے مشہور پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کے تحفظ کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عابد باکسر پنجاب پولیس کی تحویل میں ہے اور اسے قتل کئے جانے کا اندیشہ ہے ۔