جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آئندہ 2،3دن میں راؤ انوار کو گرفتار کر لیں گے ،آئی جی سندھ کی یقین دہانی پر چیف جسٹس نے اہم حکم جاری کردیا

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی) سپریم کورٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے شہری نقیب اللہ قتل کیس کے روپوش ملزم پولیس افسر را ؤانوار کی گرفتاری کے لئے آئی جی سندھ کوپیر تک مزید مہلت دیدی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب محسود قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔اس دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ آئی جی

صاحب !آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں ؟اس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس کے سلسلے میں حاضر ہوا ہوں ۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے ؟ آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے عدالت کو بتایا کہ را ؤانوار کی بیرون ملک فرار کی کوشش سے متعلق اسلام آباد اور کراچی ائیر پورٹ کی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں، جو ویڈیوز ہمارے پاس ہیں وہ واضح نہیں، مزید فوٹیجز درکار ہیں۔آئی جی سندھ نے عدالت سے را ؤانوار کی گرفتاری کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو کتنی مہلت دی جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ آئندہ دو، تین روز میں راؤ انوار کی گرفتاری میں پیش رفت ہو جائے گی جس پر چیف جسٹس نے انہیں حکم دیا کہ پیر تک رپورٹ اسلام آباد میں جمع کرائیں اسی روز نقیب اللہ قتل کیس اسلام آباد میں سنیں گے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ را انوار جو بھی کر رہے ہیں، غلط کر رہے ہیں، اب انہیں عدالت میں پیش ہوجانا چاہیے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ عدالت کا سہارا کیوں نہیں لے رہے جس پر انہوں نے کہا کہ یہ سوال ان سے پوچھنا چاہیے کہ وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں ہو رہا تاہم بات ناکامی کی نہیں، کامیابی کے لئے سب کی کوششیں جاری ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ راؤ انوار کے بیرون ملک جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے اور اب انہیں خود کو عدالت میں پیش کردینا چاہیے۔مقتول نقیب اللہ کے والد محمد خان کا عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نقیب پورے پاکستان کا بیٹا ہے اور ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے۔مقتول کے والد نے کہا کہ ڈیل کی باتیں سراسر بے بنیاد ہیں، کوئی بھی رقم نقیب کے سر کے بال کے برابر بھی نہیں ہے، جب تک راؤ انوار گرفتار نہیں ہوتا

عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر مفرور ملزم راؤ انوار کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک اور خط آیا تھا جس میں انہوں نے عدالت سے منجمد بینک اکانٹس کھولنے کی استدعا کی تھی۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا کہ راؤانوار کا ایک اور خط آیا اور معلوم نہیں یہ خط اصلی ہے یا نقلی، خط کو فائل میں رکھوا دیا ہے۔رواں ماہ 13 جنوری کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار

نے نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔بعدازاں 27 سالہ نوجوان نقیب محسود کے سوشل میڈیا اکانٹ پر اس کی تصاویر اور فنکارانہ مصروفیات کے باعث سوشل میڈیا پر خوب لے دے ہوئی اور پاکستانی میڈیا نے بھی اسے ہاتھوں ہاتھ لیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس معاملے پر آواز اٹھائی اور وزیر داخلہ سندھ کو انکوائری کا حکم دیا۔تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں را انوار کو معطل کرنے کی سفارش کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا کر نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا، جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے اس معاملے پر لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…