لاہور (سی پی پی )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف جیل کی سزا ہونے کے باوجود 10 دن بعد ہی باہر آجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کیسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ہونے والی ممکنہ سزا کے حوالے معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کی جانب سے دلچسپ دعوی کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو
کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور نواز شریف جیل کی سزا ہونے کے باوجود 10 دن بعد ہی باہر آجائیں گے۔ مریم نواز اور نواز شریف باآسانی قانون کو استعمال کرتے ہوئے اپیل کرکے جیل سے باہر آسکتے ہیں۔ اس حوالے سے انہیں کوئی خاص رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا گا۔ عتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ مریم کی جانب سے جلسے میں ترازو لے کر جانا عدلیہ پر براہ راست حملہ ہے۔ ن لیگ خود اداروں کو ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑا کر رہی ہے۔