منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ایک وفاقی ،ایک صوبائی وزیر،3ممبران اسمبلی کیخلاف سنگین الزامات،چیئرمین نیب نے ایکشن لے لیا، بڑا حکم جاری

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی ) چیئرمین نیب نے  وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘ نواب وسان اور دیگر اہم شخصیت کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شکایات زیر بحث آئیں۔ قومی احتساب بیور کے چیئرمین کی جانب سے شکایات کا جائزہ لینے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے اور دیگر افسران کے خلاف جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا۔اجلاس میں خیرپورسے ممبر قومی اسمبلی نواب وسان اور دیگر کے خلاف آمدن

سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام کی جانچ پڑتال کا بھی حکم جاری کیا گیا۔ اس اجلاس میں صوبائی وزیر قانون خیبرپختونخواہ امتیاز شاہد قریشی، رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش، رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ امجد آفریدی پر الزامات بھی زیر غور آئے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کوہاٹ کے افسران کے خلاف سو سے افراد کی غیر قانونی تقرری اور رشوت لینے کے علاوہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات شکایات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…