لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 8 شہروں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے،عمران خان کوئٹہ اور وزیرستان سمیت مختلف شہروں سے الیکشن لڑیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئندہ الیکشن 2018ء4 میں ملک بھرمیں8شہروں سے قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑنے کافیصلہ کرلیاہے۔عمران خان کے ملک کے مختلف شہروں میں الیکشن لڑنے کے حوالے سے پارٹی
میں مشاورت کاعمل جاری ہے۔عمران خان کراچی ، لاہور ، پشاور ،کوئٹہ،اسلام آباد،ایبٹ آباد ، میانوالی اور وزیرستان سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔اسی طرح مزید دو حلقوں سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارٹی کی ممبرسازی مہم کے سلسلے میں آج ملتان کے دورے پرگئے ہوئے ہیں۔ممبرسازی مہم کے دوران عمران خان ملک بھرمیں تمام شہروں کے دورے کریں گے۔