بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مفتاح اسماعیل نے پاکستان سٹیل مل کو مفت دینے کا اعلان کر دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیل بند پڑی ہے، پی آئی اے کے قرضے ادا کرنے والے کو سٹیل ملز مفت میں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ واجبات ادا کریں پاکستان سٹیل مفت میں لے جائیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستانی قوم کا پیسہ تنخواہوں پرضائع کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سٹیل مل کو اپنے پاس کیوں رکھے بہتر ہے کہ اسے کسی کو دے دیا جائے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت دو بڑے مسائل کاشکار ہے، بجٹ اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہاہے۔پاکستان کی قومی ائیر لائن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہرحکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش کی ہے اورہم بھی پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل بہت روشن ہے، امن و امان، توانائی کی قلت اور معاشی زبوں حالی جیسے بڑے مسائل پر قابو پا لیا ہے، بہتر معاشی انتظام سے ملکی معیشت مزید بڑھے گی، آئندہ مالی سال کیلئے بہتر بجٹ پیش کرنے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں،بجٹ خسارہ اور جاری اکاؤنٹ خسارہ جیسے درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ملکی معیشت کی ضرورت کے پیش نظر کیا گیا، فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی پالیسی کو متناسب بنانا ہو گا ۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یہ بات جمعرات کو قومی معیشت پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے روشن مستقبل کا غیر جانبدار تجزیہ کار بھی اعتراف کر رہے ہیں، ہماری آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی ورک فورس میں شمولیت سے قومی پیداوار بڑھے گی۔ انہوں نے بہتر معاشی انتظام سے درپیش مسائل پر قابو پاتے ہوئے ملکی معیشت کو آگے بڑھائیں گے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے،

آج ہم چار سال پہلے کے مقابلہ میں اچھا بجٹ پیش کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جب حکومت سنبھالی تو اسے بڑے چیلنجز کا سامنا تھا، افراط زر، بجٹ خسارہ زیادہ اور ریونیو اور شرح نمو کم تھی، توانائی کا بحران تھا اور امن و امان کی بری حالت تھی، ہماری حکومت نے اپنے منشور کے مطابق ان مسائل پر قابو پا لیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح نمو بتدریج بڑھی ہے، رواں سال یہ 6 فیصد جبکہ آئندہ سال 7 فیصد تک بڑھ جائے گی، توانائی کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے اور آج لوڈ شیڈنگ تقریباً ختم کر دی گئی ہے،

صرف ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جہاں ریکوری کی شرح کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے محصولات میں سے 60 فیصد ریونیو صوبوں کو دیدیا جاتا ہے جبکہ 40 فیصد وفاق کو ملتا ہے۔ تعلیم اور صحت سمیت صوبوں کو فنڈز کی منتقلی گزشتہ 5 سالوں میں دوگنا کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی اداروں نے اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے شعبے صوبوں کو منتقل ہونے کے بعد بھی وفاقی حکومت تعلیم و صحت کے حوالہ سے ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ خسارہ اور جاری اکاؤنٹ خسارہ جیسے درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ملکی معیشت کی ضرورت کے پیش نظر کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی پالیسی کو متناسب بنانا ہو گا اس سلسلہ میں صوبوں کیساتھ مل کر حکمت عملی طے کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبہ کے کاروباری اداروں کی نجکاری بھی بڑا مسئلہ ہے، تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے منشور میں نجکاری کا ایجنڈا شامل کر رکھا تھا لیکن جب ہم نے نجکاری پروگرام کا آغاز کیا تو انہوں نے مخالفت شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے، جو ادارے خسارے میں ہیں ان کی نجکاری ضروری ہے تاکہ قومی خزانہ نے پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…