ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

آئندہ الیکشن ہمارا ہو گا، عمران خان نے الیکشن سے پہلے ہی نتائج دینے کا حیران کن دعویٰ کردیا 

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی کا ہوگا جس کے نتائج پہلے سے دے رہا ہوں ٗہم اکیسویں صدی کی سیاست کرنے جارہے ہیں ٗپوری محنت کریں گے ٗ قوم تیار ہے ٗ2018کے بعد تحریک انصاف عوام پر، تعلیم ، صحت اور پانی پر پیسا خرچ کرے گی ٗشہباز شریف تم بہت بڑے 2 نمبر ہو، اب تمہاری باری ہے۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم اکیسویں صدی کی سیاست کرنے جارہے ہیں ٗپوری محنت کریں گے اور قوم تیار ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ 2018 کا الیکشن تحریک انصاف کا ہوگا اس کے نتائج پہلے سے دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ہسپتالوں، صاف پانی اور اچھی یونیورسٹی کی ضرورت ہے تاہم شہبازشریف نے پیسے بنانے کے لیے میٹروبس بنائی ہے ٗیہ اسی طرح ہے جیسے کسی مریض کو دوا کی ضرورت ہو اور آپ اسے موٹرسائیکل تھمادیں۔چیئرمین نے کہا کہ شہبازشریف بہت بڑے ڈرامے باز ہیں ٗان کے بھائی کو تو کیوں نکالا کردیا اب ان کی باری ہے ٗ یہ لمبی اندھیرے رات 2018 کے الیکشن میں ختم ہوگی ٗ2018کے بعد تحریک انصاف عوام پر، تعلیم ، صحت اور پانی پر پیسا خرچ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے پراجیکٹس کے ذریعے پیسہ، کمیشن باہر لے جانا، اب دونوں بھائیوں کی پارٹنر شپ ختم ہوچکی، یہ بھی جائیں گے ٗ ان کا بھائی زرداری بھی جائے گا اور دونوں اکٹھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پیسے بنانے کے لیے میٹرو جیسے منصوبے شروع کیے، 50ارب روپے میٹرو کی خالی بسوں پرلگا دیئے گئے ٗشہریوں کومیٹرو نہیں ہسپتالوں اور سکولوں کی ضرورت ہے۔ ملتان کی عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف تم بہت بڑے 2 نمبر ہو، اب تمہاری باری ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…