اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میاں نواز شریف وفاق میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود محمود اچکزئی کے بیان کی انکوائری کا مطالبہ کس سے کر رہے ہیں‘ کراچی میں آگ اور پانی ایک ہو گئے‘ یہ انقلاب کیسے آ گیا، جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ ہر سال ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ جاری کرتی ہے‘ یہ رپورٹ ایک سو چھپن ملکوں پر مشتمل ہوتی ہے اور اس میں یہ بتایا جاتا ہے کس ملک کے کتنے لوگ کتنا خوش ہیں‘ آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی 2018ء کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لوگ جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ خوش ہیں‘

انڈیکس میں پاکستان 75 ویں نمبر پر ہے جبکہ بھوٹان ستانوے‘ نیپال 101‘ بنگلہ دیش 115‘ سری لنکا 116‘ انڈیا ایک سو تینتیس اور افغانستان ایک سو پینتالیس نمبر پر ہے‘ یہ رپورٹ حیران کن ہے اور یہ پاکستانیوں کی جرات‘ ہمت اور زندگی کے ساتھ کمٹمنٹ کو ظاہر کرتی ہے‘ ہم پاکستانی دہشت گردی کی جنگ میں 70 ہزار لوگوں کی قربانی دے کر بھی ‘ ہم 120 ارب ڈالر کے نقصان کے بعد بھی اور ہم سیاست کے موجودہ جنگی حالات کے باوجود بھی خوش ہیں‘ یہ واقعی بہت بڑی بات ہے اور میں اس بڑی بات پر قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘ ہم واقعی باہمت قوم ہیں‘ اللہ تعالیٰ اس جذبے کو قائم رکھے‘ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں، عمران خان نے دعویٰ کیا کہآئندہ الیکشن ہمارا ہوگا ٗ نتائج پہلے سے دے رہا ہوں ٗ عمران خان کے اس یقین کی بیس کیا ہے؟ یہ الیکشن سے پہلے الیکشن کے نتائج کیسے دے سکتے ہیں‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا‘ میاں نوازشریف نے محمود اچکزئی کے بیان کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا‘ یہ انکوائری کون کرے گا اور میاں نواز شریف وفاق میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود کس سے مطالبہ کر رہے ہیں‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے اور آج کراچی میں آگ اور پانی ایک ہو گئے‘ ایم کیو ایم نے سینٹ میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا‘ یہ انقلاب کیسے آ گیا‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…