کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔ معاشی ترقی کی شرح 5.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 7 ارب ڈالر کمی ہوئی۔ کرنٹ اکانٹ خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
کرنٹ اکانٹ خسارہ معیشت کے 4 فیصد سے تجاوز کر سکتا ہے۔آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے بیرونی ادائیگیوں کا دبا بڑھے گا۔ مالیاتی خسارے بڑھنے کی رفتار میں کمی ہوئی ہے۔ محصولات بڑھے تو مالیاتی خسارہ گزشتہ سال سے کم ہوگا۔رپورٹ کے مطابق سرکاری کارپوریشنز کے نقصانات 1200 ارب سے زائد ہیں۔ سرکاری کارپوریشنز معیشت پر بوجھ ہیں۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی گنجائش ہے۔