منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آبپارہ میں حساس ادارے کے باہر سڑک کی بندش ،چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا ،بڑا حکم جاری

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے آبپارہ میں حساس ادارے کے باہر سڑک کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے سے آج جمعہ کو رپورٹ طلب کر لی ہے، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ بتایا جائے سڑک کس قانون کے تحت کس نے بند کی، سکیورٹی کے نام پر سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔جمعرات کے روز چیف جسٹس نے یہ نوٹس میریٹ اور سرینا ہوٹل کے سامنے سڑک کی بندش سے متعلق کیس

کی سماعت کے دوران لیا ہے ، کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیکورٹی کے نام پر سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، جہاں سکیورٹی خدشات ہیں وہاں سکیورٹی بڑھائی جائے، قانون سب کیلیے برابر ہے، میریٹ ہوٹل کے وکیل نعیم بخاری نے موقف اختیار کیا کہ میریٹ ہوٹل کے باہر سے تجاوزات ہٹانے سے پہلے ہمیں سنا نہیں گیا،تو چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے سڑکیں اور راستے کھلوانے ہیں، آبپارہ پہنچ چکے ہیں، آپ ابھی میریٹ میں بیٹھے ہیں، نعیم بخاری نے کہا کہ دہشت گردی ختم نہیں ہوئی، تو چیف جسٹس نے کہا کہ اللہ خیر کرے گا دہشت گردی ختم ہو رہی ہے دوران سماعت ایک وکیل نے استدعا کی کہ راولپنڈی کینٹ میں بھی کئی سڑکیں بند ہیں،اس معاملے کو بھی دیکھا جائے، تو چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ایک درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دیں اس معاملے کو بھی دیکھ لیں گے،بعد ازاں عدالت آبپارہ میں حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے سڑک کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی سے رپورٹ طلب کر لی اور حکم دیا کہ بتایا جاے سڑک کس قانون کے تحت کس نے بند کی سی ڈی بتائے ادارے نے خود کتنی تجاوزات کر رکھی ہیں، سی ڈی کا کام تجاوزات ختم کرنا ہے نا کہ تجاوزات کرنا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…