لاہور(نیوز ڈیسک) احد چیمہ کیس کی گرفتاری کی وجہ سے بیوروکریسی اور پنجاب حکومت کے درمیان بھی اختلاف بڑھنے کا انکشاف‘، پنجاب حکومت نے ایسے افسران کیلئے شکنجہ تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایل اے احد چیمہ کو شہباز شریف کے پنجاب اسپیڈ کے پیچھے ایک بڑا کردار سمجھا جاتا ہے، احد چیمہ کو 21 فروری کو نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا، نیب نے احد چیمہ کے تمام بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے ہیں، بیوروکریسی
احد چیمہ کی رہائی کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے دوسری جانب احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریٹس مختلف منصوبوں کی منظوری اور فنڈز جاری کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، پنجاب حکومت نے ایسے افسران کیلئے شکنجہ تیار کرلیا لیگی وزرا نے کہاکہ الیکشن قریب آتے ہی افسربھی بدلنے لگے ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اگلی حکومت بھی مسلم لیگ(ن)کی ہی ہے۔ منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والے افسروں کے خلاف نئی حکومت بنتے ہی سخت کارروائی کی جائے گی۔