لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ن لیگ کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان میں پیدا ہونے والی دوریاں کم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کوششیں شروع کر دی ہیں، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے مسلم لیگ (ن) کے صدر بننے کے بعد پارٹی سے ناراض ارکان دوبارہ ن لیگ کے لیے
متحرک ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ چوہدری نثار علی خان جو کہ نواز شریف سے اختلافات رکھتے ہیں وہ بھی ن لیگ میں متحرک ہو جائیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف میں کچھ دنوں میں ملاقات ہو گی، اس ملاقات میں سابق وزیر داخلہ سے مسلم لیگ (ن) میں اہم کردار ادا کرنے پر بات چیت بھی ہو گی۔