پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کے پاؤں پکڑ کر کہتاہوں کہ ۔۔۔! جاوید ہاشمی نے عمران خان سے کیا اپیل کردی؟جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوزڈیسک) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بے حرمتی کی ہے،جوآئین سے ہٹ کربات ہوتی ہے وہ مارشل لاء ہوتا ہے،ججوں کے نام پاناما پیپرزمیں ہیں مگرکوئی نہیں پوچھتا،ن لیگ کی حکومت بلوچستان میں گرا دی گئی، اب سیاستدانوں کو جوتا مارنے کی سیریزچل پڑی ہے،ن لیگ پی ٹی آئی اورپی ٹی آئی ن لیگ کو جوتے مارے گی،الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں ملک بچانے کی جنگ لڑوں گا۔

انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بے حرمتی کی ہے۔ پی سی او کے تحت ججوں نے حلف اٹھائے اورآج بھی عدالتوں میں بیٹھے ہیں۔ ججوں کے نام پاناماپیپرزمیں ہیں مگر کوئی نہیں پوچھتا۔ ملک میں خطرناک بحرانوں کا وقت آنے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت بلوچستان میں گرا دی گئی انہوں نے محسوس نہیں کیا؟ انہوں نے کہا کہ جو آئین سے ہٹ کر بات ہوتی ہے وہ مارشل لاء4 ہوتا ہے۔ کیئرٹیکر گورنمنٹ نہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی اور نہ ہی اپوزیشن بناپائے گی۔سینئر سیاست مخدوم جاوید ہاشمی نے سیاستدانوں کو خبر دار کیا ہے کہ ملک میں خطرناک بحرانوں کا وقت آنے والا ہے۔موجودہ سیاستدان کا بچوں جیسا ہے،میں عمران کے بھی پاؤں پر ہاتھ رکھ سکتا ہوں خدا کیلئے پاکستان کو چلنے دو،جمہوریت کی فوج کو آمنے سامنے نہ کریں،اب جوتے مارنے شروع کردیئے ہیں، یہ سیریز شروع ہو گئی ہے،ن لیگ پی ٹی آئی کو مارے گی اور پی ٹی آئی ن لیگ کو جوتے مارے گی۔میاں صاحب نے مجھے ٹکٹ کی پیش کش کی ہے جو میں نے فی الحال قبول نہیں کی،میں الیکشن لڑوں نہ لڑوں ملک بچانے کی جنگ ضرور لڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ اب جوتے مارنا شروع کر دیئے ہیں یہ سیریز چل پڑی ہے۔ ن لیگ پی ٹی آئی کو اورپی ٹی آئی ن لیگ کو جوتے مارے گی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہمیں مذہبی طور پربھی تقسیم کیا جارہا ہے۔ الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں ملک بچانے کی جنگ لڑوں گا۔

احتجاج بڑھتا جارہا ہے کہ جمہوریت کے ساتھ کیا کیا گیا ہے؟ خدا کیلئے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ نہ بجانے دیں۔ انہوں نے کہاکہ تین سال قبل سازش کوناکام بنایا تھا۔ اس وقت بھی ایم کیوایم سمیت تمام جماعتوں کواکٹھا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اگر تمام جماعتیں اکٹھی ہوجاتیں تو حکومت گرا دی جاتی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کوحکومت بچانے پرمیرا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ ن لیگ کی حکومت بلوچستان میں گرا دی گئی، اب سیاستدانوں کو جوتا مارنے کی سیریزچل پڑی ہے،ن لیگ پی ٹی آئی اورپی ٹی آئی ن لیگ کو جوتے مارے گی

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…